ظل شاہ ہلاکت کیس

ظل شاہ ہلاکت کیس میں عمران خان،یاسمین راشدکی گرفتاری کافیصلہ

ویب ڈیسک :نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ لاہور میں مارے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گی۔عامر میر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا ظل شاہ کیس پر یہ کہانی بنانے اور جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ ظل شاہ کی لاش کو ہسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے، تین دن سے پتہ تھا تو چھپ کیوں رہے تھے، یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ خان صاحب اس معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں
عمران خان شرمندہ ہونے کے بجائے مزید ریلیوں کی کال اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن تو ایسے معاملے میں بنتا ہے جہاں کوئی ابہام اور تنازع ہو، کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے جرم کی کوشش کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، ایک آدھ دن میں پولیس گرفتاری کرے گی، اس کیس میں راجہ شکیل زمان، یاسمین راشد اور عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر