پشاور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون ’14گرفتار

ویب ڈیسک:صوبائی دارلحکومت پشاور میں محکمہ خوراک نے کوہاٹ روڈ جی ٹی روڈ اندرون گنج اندر شہر قصہ خوانی بازار صدر نوتھیاں اور یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے راشننگ کنٹرولر کی ہدایت پر افسران نے میڈیا کوآرڈینیٹر نورمحمد کے ہمراہ مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔
کارروائیوں کے دوران108 دکانوں کا معائنہ کیا گیا گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر14 دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ56 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی میڈیا کوآرڈینیٹر محکمہ خوراک پشاور کے مطابق پشاورمیں محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید