بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ

بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا’ شہریوں کو مشکلات

ویب ڈیسک: پشاورکے مختلف بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا، مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، دوسری جانب متعلقہ ادارے بھی تجاوزات ختم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مینہ بازار،گھنٹہ گھر، پیپل منڈی روڈ،اشرف روڈ،رام پورہ،ہشتنگری ،فردوس سمیت دیگر مصروف ترین بازاروں میں دکانداروں کی جانب سے روڈ اورفٹ پات پر تجاوزا ت کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مختلف مشکلات پیش آرہی ہیں۔
کئی دکانداروں نے دکانوں کا سامان ومال وغیرہ روڈ پر لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے بلکہ پیدل گزرنے والے افراد کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پشاور کے صدر بازار سمیت دیگر بازاروں میں بھی تجاوزات کایہی حال ہے جبکہ دوسری جانب متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق شہر سے تجاوزات کے خاتمہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری