گلبرگ میں جعلی ادویات برآمد

گلبرگ میں مکان پر چھاپہ’60لاکھ مالیت کی جعلی ادویات برآمد

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز پشاور کی ڈرگ کنٹرول ٹیم نے النور گلی، گلبرگ بالمقابل خیبر سپر مارکیٹ صدر کے علاقے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات، لیبل، خالی بوتلیں، یونٹ کارٹن اور پرنٹنگ مشینری قبضے میں لے لی۔ چھاپہ مار ٹیم میں ڈرگ انسپکٹرز خوشحال خان، محمد ذیشان، ضیاء الرحمان، مدیحہ انجم، عمران الحق شامل تھے ٹیم نے تقریباً6ملین مالیت کی جعلی ادویات اور جعلی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری قبضے میں لے لی۔
ٹیم نے گلبرگ گلی النور میں واقع محمد نیاز قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات بشمول خالی بوتلیں، پرنٹنگ مشینیں، لیبلز، یونٹ کارٹن اور دیگر مواد ضبط کر لیا گیا۔ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے لیبارٹری تجزیہ کیلئے ادویات کے نمونے لئے اور ڈرگ ایکٹ کے تحت دیگر تمام ادویات، لیبلز، بوتلیں، یونٹ کارٹن اور دیگر مشینری قبضے میں لے لی۔ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ اینڈ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز جعلی ادویات کے ڈیلروں کے خلاف باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار