سعودی عرب پرو فٹ بال لیگ میں الہلال کے اسٹرائیکر اوڈین ایغالو ٹاپ سکورر بن گئے ہیں دوسرے کئی فٹ بالر کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس ریکارڈ میں کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نائیجیرین اسٹرائیکر اوڈین ایغالو نے گزشتہ روز التعاون کے خلاف میچ میں 4 میں سے 2 گول کئے۔ انہوں نے کھیل کے 32 ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور 45 ویں منٹ میں اسے دگنا کر دیا۔ الہلال نے یہ میچ 4-0 سے اپنے نام کیا۔ اوڈین ایغالو اب تک سعودی عرب پرو لیگ کے 15 میچز میں 11 گول سکور کر چکے ہیں جبکہ النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک 8 گول سکور کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments