پلیئرز چیمپیئن شپ

پلیئرز چیمپیئن شپ کا ٹائٹل امریکی گالفر شیفلر کے نام

امریکہ میں ہونے والا پلیئرز چیمپیئن شپ گالف ٹورنامنٹ سکاٹی شیفلر نے جیت لیا۔ فائنل راؤنڈ میں 17 انڈر پار کے مجموعی سکور کے ساتھ شیفلر نے ٹائٹل اپنے نام کیا وہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کے پاس ایک ہی وقت میں پلیئرز چیمپیئن شپ اور ماسٹرز کا ٹائٹل ہے۔ انگلینڈ کے ٹیریل ہیٹن 12 انڈر پار کے ساتھ دوسرے جبکہ وکٹر ہوولینڈ اور ٹام ہوگ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ سکاٹی شیفلر نے عالمی رینکنگ میں جون راہم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ شیفلر کا کہنا تھا کہ ”میں نے کھیل کے دوران خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کی، جذباتی ہونے کی بجائے میں نے ہوشمندی سے کھیل کھیلا اور اس کا نتیجہ میرے حق میں نکلا، آخری مرحلہ کافی سخت تھا اور میرے حریف مجھ سے زیادہ پیچھے نہیں تھے لیکن میں نے اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف کھیل پر مرکوز رکھی جس نے مجھے اچھے نتائج سے نوازا۔” سکاٹی شیفلر کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات