پنجاب میں انتخابی مہم

پنجاب میں انتخابی مہم کیلئے پختونخواکے رہنمائوں کالاہورمیں پڑائو

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی انتخابات کی مہم میں خیبر پختونخوا نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ پرویز خٹک، محمود خان، عمر ایوب خان، اعظم سواتی اور تیمور جھگڑا سمیت خیبر پختونخوا کی قیادت گزشتہ کئی روز سے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز کی ریلی میں خیبر پختونخوا سے لاہور میں ڈیرے ڈالے قافلوں کی شرکت نے بھی اسے کامیاب ریلی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے خیبر پختونخوا سے قیادت کو زمان پارک طلب کیا گیا تھا اس کے بعد علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ ہر متوقع امیدوار کو زمان پارک 50بندے لانے کی ہدایت کررہے ہیں اس کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بیشتر سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز نے کارکنوں سمیت زمان پارک کا رخ کرلیا اور وہیں بیٹھ گئے 50سے زائد ورکرز لانے والے رہنمائوں کو راتیں بھی زمان پارک میں گزارنا پڑیں
پرویز خٹک، مراد سعید، محمود خان، اعظم سواتی، تیمور جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی اور کامران بنگش سمیت بیشتر نے خود اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے شروع ہونیوالی مہم میں بڑی تعداد میں خیبر پختونخوا کے کارکنان اور رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی