گورنر کے خلاف درخواست دائر

گورنرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لئے تاریخ نہ دینے پر گورنرخیبر پختونخوا کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی جائے گی۔ مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا جان بوجھ کر الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے ۔ یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر کروانا لازمی ہے تاہم اس ضمن میں جب الیکشن کمیشن کے ارکان گورنر کے پاس جاتے ہیں تو وہ مختلف بہانے بنا کر اسے طوالت دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔
توہین عدالت کی درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ گورنر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دیں۔ درخواست پی ٹی آئی کے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی جائے گی جس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ توہین عدالت کے مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ گورنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف