مسلم لیگ خیبرپختونخواتقسیم

مسلم لیگ خیبرپختونخواتقسیم،نیادھڑاسامنے آگیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ خیبر پختونخوا کی قیادت کیخلاف نظریاتی رہنمائوں نے الگ دھڑا بنا دیا پشاور میں مسلم لیگ کے رہنمائوں کی بیٹھک میں الگ پلیٹ فارم پر نظریاتی رہنما اکٹھے ہوگئے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر انجینئر امیر مقام اور انکی کابینہ کیخلاف مسلم لیگ ن نظریاتی کارکنان سامنے آگئے اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ن لیگ کے نظریاتی کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے اور صوبے میں پارٹی کو مؤثر بنانے کے لئے نظریاتی گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر کی رہائش گاہ پر پہلا جب کہ دوسرا اجلاس سینئر لیگی رہنما ظفر اقبال جھگڑا کے گھر پر منعقد کیا گیا جس میں نظریاتی کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نظریاتی کارکنان نے اس عہد کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مشرف ٹولے سے آزاد کرکے دم لیں گے، کارکنان پارٹی کے قیمتی سرمایہ ہیں، پارٹی صوبے میں سکڑتی جا رہی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ویژن کے مطابق ن لیگ کو سیاسی قوت بنائیں گے۔
پشاور میں منعقدہ اجلاس میں سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ مہتاب احمد خان عباسی نے بھی شرکت کی ہے اور وہ اس سے قبل بھی میڈیا پر سامنے آکے مسلم لیگ کی صوبائی قیادت کیخلاف اپنے خدشات ظاہر کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ