آئی جی پنجاب الیکشن کیلئے سکیورٹی

سیکرٹری دفاع اورآئی جی پنجاب کی الیکشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرت

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکر ٹری پنجاب نے 30اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میںہونے ہونے والے مختلف اجلاسوں کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی اور بتایا کہ پولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کررہی ہے جبکہ رمضان میں بھی پولیس اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹی ہوگی۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 کے دوران 3 ہزار 330 انتخابی مہم کے پروگرامات کا انعقاد ہوا، الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔چیف سیکر ٹری پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت 40 ہزارٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔
سیکر ٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کوملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ پاک فوج کیلئے سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکر ٹری دفاع نے انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا ہے، پاک فوج الیکشن کیلئے صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے

مزید پڑھیں:  ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کی موت حادثاتی قرار