تہکال میں رکشہ ڈرائیور قتل

تہکال میں رکشہ ڈرائیور،پشتخرہ میں تاجرکالرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ تہکال میں رکشہ ڈرائیور جبکہ پشتہ خرہ میں دکان کے اندر باڑہ گیٹ کے رہائشی کوگولیاں مارکر قتل کر دیا گیا ہے۔ دونوں وارداتوں کے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ۔ تہکال پولیس کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر نادرا آفس کے قریب رکشہ ڈرائیور ایمل ولد فاروق سکنہ چولی پایان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو قاتل فرار ہو چکا تھا ۔
موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ مقتول رکشہ ڈرائیور ایمل کی ایک دوسرے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہو گئی تھی جس پر اس نے ایمل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔ ادھر تھانہ پشتخرہ کے علاقہ باڑہ گیٹ میں نامعلوم افراد نے دکان میں گھس کر دکاندار ذوالقرم ولد سرفراز بنگش کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا کریانہ اسٹور تھا، اس کا اصل تعلق ہنگو ابراہیم زئی سے تھا جو باڑہ گیٹ میں کریانہ کی دکان چلاتا تھا۔ مقتول ذوالقرم کی عمر 20 سال تھی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل