پشاور رمضان کی خریداری

پشاور کے بازاروں پر رمضان کی خریداری کیلئے صارفین کا رش

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کیلئے خریداری کیلئے مقامی اور ملحقہ اضلاع کے شہریوں اور تاجروں نے پشاورکے تجارتی مراکز کا رخ کر لیا ہے گذشتہ دو روز کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ پشاور کے مختلف بازاروں کارخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف بازاروں میں رش بن گیاہے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کررہ گیا ہے سڑکوں پر کارپارکنگ کیساتھ ساتھ بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت بھی بڑھ گئی ہے اور ہزاروں ٹن سامان پشاور کے بازاروں سے خریدا گیا ہے
دوسری جانب صدر اور کارخانومارکیٹ کیساتھ ساتھ اندرون شہر کپڑوں اور دیگر سامان کی خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کیلئے گزرنا بھی محال ہوگیا ہے اورخریداری کرنے والے صارفین کو بھی مشکلات کا سامناہے تاجروں کے مطابق رش بڑھنے کی وجہ سے تجارتی مراکز کے اوقات کار بھی رات دس بجے تک بڑھادیئے گئے ہیں جس سے مقامی افراد کیلئے شام کے بعد خریداری کی سہولت ہوگی چونکہ توانائی کے بحران کے پیش نظر تاجروں کیلئے رات کے8بجے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو اوقات کار میں رعایت دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے خریداروں کی رش کی وجہ سے بازاروں اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور