لیجنڈز لیگ، شاہد آفریدی کی ایشیا لائینز کی دوسری فتح

کرکٹ کے اولڈ اور لیجنڈز سٹارز سے سجی لینڈز کرکٹ لیگ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائینز نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی ہے۔ ورلڈ جائنٹس کو 35 رنز سے ہرا دیا۔ ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایشیا لائینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آفریدی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز مصباح الحق نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے صرف 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کے ناٹ آؤٹ رہے۔ تیلکرتنے دلشان نے 32 رنز بنائے۔ جواب میں ورلڈ جائنٹس کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کرس گیل 23 اور لینڈی سائمنز 14 رنز بنا سکے۔ کپتان شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے 2،2 جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست