عمر گل

پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑا اعزاز ہے، عمر گل

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر عمر گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے ہمیشہ سے اعزاز رہا ہے۔ ایک بار پھر سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سینے پر سجانا میرے لئے اعزاز ہے لیکن اس بار میرا کردار قومی ٹیم کے لئے باؤلنگ کوچ کا ہوگا۔ پاکستاں کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق فاسٹ باؤلر کو افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے گرین شرٹس کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ عمر گل کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ دنیا کی مضبوط ترین باؤلنگ لائن اپ میں سے ایک ہے جو دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سیریز میں قومی ٹیم کو برتری حاصل ہوگی تاہم کسی بھی مخالف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ہم جیت کے لئے بھرپور محنت اور کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان