پشاور زلمی بہترین ٹیم

پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی بہترین ٹیم ہے، ٹام کوہلر کیڈمور

پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی کے بلے باز اور بابر اعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے ٹام کوہلر کیڈ مور کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی سب سے بہترین سائیڈ ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹی کے سی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ وابستگی ایک بہترین اور دلچسپ تجربہ رہا ہے اور اس کے تمام کھلاڑی بہت ہی اچھے اور پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت ہی دوستانہ اور پروفیشنل ہوتا ہے سب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے سب ہی کھلاڑی بہترین ہیں لیکن کپتان بابر اعظم اور محمد حارث سب سے الگ اور شاندار کھلاڑی ہیں محمد حارث کی ہر مرتبہ کارکردگی مجھے حیران کر دیتی ہے وہ مستقبل کا ایک بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا