سکیورٹی فورسز کی کارروائی

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 بچے شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بد قسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون