جنوبی وزیرستان ڈرون حملے

جنوبی وزیرستان میں دکان پرڈرون حملے کی اطلاعات،2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان میں ایک دکان پرڈرون حملے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے شہیداور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ایک دکان پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس میں کمسن بچے نشانہ بن گئے ، حملہ علاقہ زنگاڑہ خدرخیل مارکیٹ میں ایک دکان پر ڈرون حملہ ہوا ،شہید ہونے والے بچوں کی شناخت انعام اللہ ولد شوکت اللہ اور شاہد اللہ ولد حفظ اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے ،حملے کانشانہ بننے والے بچوں کی عمریں چار سے پانچ سال بتائی جاتی ہیں
ذرائع کے مطابق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو سراروغہ ہسپتال منتقل کیا گیا، حملہ کے بعد بھی علاقے میںڈرون طیاروں کی پروازوں کی اطلاعات آرہی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ کس سمت سے ہوا۔ عسکری حکام یاضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں سرکاری طورپرتصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا