دیر،6سالہ بچے کے قتل کاڈراپ سین،سوتیلی ماں گرفتار

دیر،6سالہ بچے کے قتل کاڈراپ سین،سوتیلی ماں گرفتار

ویب ڈیسک: لوئردیر پولیس نے چھ سالہ عیان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث سوتیلی ماں اور اس کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا.۔ تھانہ لعل قلعہ کی حدود میں گذشتہ ماہ چھ سالہ عیان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیاتھا۔
پولیس نے مقتول کے نانا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا۔بعدازاں پولیس نے تفتیش کرکے قتل میں ملوث عیان کی سوتیلی ماں مسماة (گ)زوجہ نظر رحمان سکنہ سرورکی میدان اور ملزم بخت وزیر ولد سید وزیر سکنہ ڈبکو زیمدارہ میدان کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا