ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،5افراد جاں بحق

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:ترکیہ میں گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں نے مزید تباہی مچا دی ہے، سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ صوبوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے ملک کے دو صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں، اور پہلے سے بے گھر ہزاروں افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ترکیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے سیلاب میں متعدد دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ اڈیامن کے گورنر نعمان ہاتیپوگلو نے کہا کہ قصبے توت میں ایک شخص ہلاک ہوا
، جہاں بڑھتے ہوا پانی ایک کنٹینر کو بہا کر لے گیا۔گورنر نعمان ہاتیپو گلو نے کہا کہ مزید چار افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ترکیہ کے صوبے سینلیئورفا کے گورنر صالح ایہان نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو فائر فائٹرز کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔گورنر صالح ایہان نے کہا متعدد لوگوں کو سیلاب میں گھرے کیمپ سے نکالا گیا ہو جہاں زلزلہ زگان نے خیموں میں پناہ لے رکھی تھی۔گورنر صالح ایہان نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث ایک اسپتال بھی زیر آب آ گیا ہے، وہاں سے مریضوں کو نکال لیا گیا ہے۔6 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام کے کچھ حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں 52 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی اکثریت ترکی کی تھی۔ترکی میں 2 لاکھ سے زائد عمارتیں یا تو منہدم ہوئیں یا شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار