رمضان المبارک میں مفت آٹا

رمضان المبارک میں مستحقین کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت رمضان المبارک میں شہریوں کو مفت آٹا فراہم کریگی مالی بحران کے پیش نظر مفت آٹے کی فراہمی کی مقدار کے حوالے سے فیصلہ محکمہ خوراک اور محکمہ خزانہ پر چھوڑدیا گیا ہے گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کا دوسرا اجلاس کیبٹ روم پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کی مالی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ محکمہ صحت کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس کے بورڈز تحلیل کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی
اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کی عوام کو مفت آٹا فراہم کیاجائیگا اجلاس میں 20کلو کے دو یا تین تھیلے دینے کی تجویز سامنے آئی مالی بحران کے باعث یہ فیصلہ سیکرٹری خوراک اور سیکرٹری خزانہ پر چھوڑدیا گیا کہ وہ دو یا تین مفت آٹے کے تھیلے کی فراہمی کا فیصلہ کریں یہ فیصلہ آج کرلیا جائیگا مفت آٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افرادکو یوٹیلٹی سٹورز اور ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی سطح پر متعین کلیکشن پوائنٹس پر فراہم کیاجائیگا ذرائع کے مطابق سینی ٹیشن کمپنیوں کے بورڈز کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے تاہم کوئی فیصلہ اب تک نہیں لیا جا سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا