لیڈی ریڈنگ ہسپتال

لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے دوران علاج فرارملزم کی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک: ایل آر ایچ پشاور سے فرار ہونے والے ملزم کی خفیہ کیمروں کی ویڈیوز حاصل کر نے کا دعویٰ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ہارون نامی ملزم کو عالم گودر باڑہ میں سیمنٹ کی بوریاں چرانے کے دوران چوکیدار نے گولی مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ملزم کو پولیس کی حراست میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جو ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اس سلسلے میں ہسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایل آر ایچ سے فرار ہونے والا ملزم مرکزی گیٹ سے فرار ہواہے ہسپتال کے مختلف مقامات پر لگے ہو ئے کیمروں کی ریکارڈ نگ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے
ہسپتال سے نکلنے کے بعد ملزم کو رکشا میں سوار ہوکر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔دوسری طرف پولیس حکام نے غفلت برتنے پرتین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیاہے ۔پولیس کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق ضلع خیبر پولیس نے 7مارچ کو گھر پرحملے اور چوری کے کیس میں ہارون ولد رنگین سکنہ سپین قبر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جسے علاج کیلئے ایل آر ایچ منتقل کرکے سرجیکل وارڈ میں داخل کردیا گیا تھا اور پولیس اہلکار وں سد میر،ریحان اور نعمت گل کو اس کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔
ملزم کے حوالے سے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم ہارون ہتھکڑیاں کھول کر زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہے جس پر پولیس نے غفلت برتنے پر تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال