سرکاری سکولز داخلہ مہم

سرکاری سکولزمیں بھرپور داخلہ مہم چلانے کا فیصلہ

یویب ڈیسک:ای سی ڈبلیو نے خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں رواں سال کے داخلہ مہم میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ،اس حوالے سے متعلقہ تنظیموں نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ساتھ تعاون و سکولوں سے باہر بچوں کوسکولوں میں واپس لانے کااعادہ کیا ۔گزشتہ روزای سی ڈبلیوکے وفد نے پارٹیسیپیٹری رورل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے دفترپشاوردورہ کیا جہاںرضاکار تنظیم ولنٹری سروس اورسیز، یونیسف، ایس آر ایس پی اور ادارہ برائے تعلیم و آگاہی کے سربراہان نے وفد کو تعلیمی معیارکی بہتری ،ڈسٹرکٹ لرننگ پروگرام ودیگراقدامات اورپروگریس سے آگاہ کیا۔ پی آرڈی ایس ایگزیکٹیوڈائریکٹر سیدعلی شاہ نے وفد کو بتایا کہ ای سی ڈبلیو فنڈ کے تحت پشاور ،نوشہرہ و چارسدہ میں24ای سی ای جبکہ 36 سی ایل پی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہمی کے علاوہ ان کیلئے جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کلاس رومز بھی بنائے گئے ہیں ۔ رواں سال متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر داخلہ مہم کو کامیاب بنائینگے۔ وفد کے شرکائنے یقین دہانی کرائی کہ وہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی معیار و بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کیساتھ تعاون جاری رکھے گی

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید