پختونخوا میں اینٹی ریبیز

خیبر پختونخوا میں اینٹی ریبیز اور اینٹی وینم کی قلت

ویب ڈیسک:خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کی قلت پر محکمہ صحت کو فوری طور پر یہ ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سانپ کے کاٹنے سے30 سے40 ہزارافراد سالانہ متاثر ہوتے ہیں جس کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ کی جانب سے اینٹی وینم بنایا جا رہا ہے
اس طرح خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے سے ہر سال 40 سے60 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں جن کیلئے اینٹی ریبیز کی ضرورت ہوتی ہے موجودہ وقت میں زیادہ تر اضلاع میں یہ دونوں ویکسینز دستیاب نہیں ہیں جس کی فراہمی کیلئے نوشہرہ اور داسو کوہستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ڈیمانڈ ارسال کر دی ہے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں مذکورہ مطالبات زیر غور لائے جائینگے۔ اور اگلے مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ