پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے اہم ترین ایلیمنیٹر میچ میں بارش کی مداخلت کا امکان ہے۔ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج شام لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانا ہے جس کی فاتح ٹیم کل اسی مقام پر فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
