پہلا ون ڈے آسٹریلیا کی ٹیم

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کیخلاف مشکلات کا شکار

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارت کے پاس 189 رنز کے آسان ہدف حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی دعوت پر اپنی اننگ میں 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔ مچل مارش کی 81 رنز کی اننگز نے ٹیم کی لاج رکھ لی باقی دس کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں صرف 107 رنز کا اضافہ کر سکے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی اور محمد سراج نے 3,3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ رویندر جدیجہ 2 جبکہ ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت کچھ دیر میں اپنی اننگ کا آغاز کرے گا جس کے لئے 50 اوورز میں 189 رنز کے ہدف تک پہنچنا بہت ہی آسان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف