جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر

جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے بغیر ٹاس کے ختم ہو گیا۔ ایسٹ لندن میں کھیلا جانے والا جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا، گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی اور پچ کو سوکھنے کا موقع نہ مل سکا۔ دونوں ٹیمیں دن ساڑھے بارہ بجے اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں تو بارش ہو رہی تھی۔ کچھ وقت کے لئے بارش تھم بھی گئی تھی لیکن وہ وقفہ اتنا نہیں تھا کہ اس میں آؤٹ فیلڈ کو خشک کیا جا سکتا۔ ساڑھے چار گھنٹے کے انتظار کے بعد بالآخر کھیل مقامی وقت کے مطابق 4:35 پر ختم کر دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں کل اسی مقام پر دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی، جس کے لیے موسم کی پیشن گوئی امید افزا دکھائی دیتی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اگلے منگل کو پوچیفسٹروم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر