مانسہرہ فائرنگ

مانسہرہ: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس اور 2 سالیوں کو قتل کر دیا

مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس سمیت 2سالیوں کو بھی قتل کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس سمیت 2 سالیوں کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق واقع تحصیل اوگی میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم ساجد کی بیوی، ساس اور دو سالیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ساجد کی ڈیڑھ سال قبل مقتولہ سے شادی ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی کے باعث لڑکی روٹھ کر اپنے میکے آگئی تھی مقتولہ نے ملزم سے خلع کیلئے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، تاہم ملزم نے مشتعل ہوکر یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند