بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں شاداب نے صحافی کی تصحیح کر دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاداب خان کو پاکستان بمقابلہ افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے گرین شرٹس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کرتے ہوئے بابر اعظم کو سابق کپتان کہا تو شاداب خان نے انہیں ٹوکتے ہوئے تصحیح کر دی۔”بابر اعظم ہی ہمارے کپتان ہیں، مجھے صرف پاک افغان سیریز ہے لئے قیادت سونپی گئی ہے جس کا مقصد کپتان بابر اعظم کو آرام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہترین ہے اور ہم ایک دوسرے کو بہت اچھے انداز سے جانتے اور سمجھتے ہیں مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر فوکس ہے اور کوشش ہے کہ بہترین نتائج دیں۔ ”

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا