آسٹریلیا کو شکست

بھارت نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا ون ڈے میچ میزبان بھارت کے نام رہا، مہمان آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست، بھارت کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی۔ ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 35.4 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مچل مارش 81 رنز بنا کے نمایاں رہے باقی کوئی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور محمد شامی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، رویندر جدیجہ نے 2 جبکہ ہاردیک پانڈیا اور دلیپ یادوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 39.5 اوورز میں پورا کر کے میچ جیت لیا۔ کے ایل راہول 75 جبکہ رویندر جدیجہ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مچل سٹارک نے 3 جبکہ مارکوس سٹونک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر