سکور زیادہ نہیں کر سکے، لاہور کے باؤلرز کو کریڈٹ دونگا، بابر اعظم

پاکستان سپر لیگ 8 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز سے شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئی ہے۔ میچ کے بعد بات چیت میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سکور زیادہ نہیں کر سکے اس کا کریڈٹ لاہور قلندرز کے باؤلرز کو دوں گا جن کی اچھی باؤلنگ نے بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ بھی معیاری نہیں تھی جس کی وجہ سے سکور کا دفاع نہیں کر سکے ورنہ اس پچ پر 171 برا سکور نہیں تھا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور اچھا لگتا ہے جب نئے کھلاڑی سینئرز سے اچھا پرفارم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی خامیوں کو دیکھ رہا ہوں ان پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا