بیٹنگ بہتر کرنے کی کوشش

بیٹنگ بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، شاہین آفریدی

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ ٹیم کی محنت رنگ لائی اور ایک بار پھر فائنل تک پہنچے ہیں کوشش ہوگی کہ فائنل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کریں۔ پشاور زلمی کے خلاف 4وکٹوں سے فتح کے بعد انٹرویو میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو کم سکور تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے جس کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی بیٹنگ بہتر کروں، باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی امپروومنٹ لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ پشاور بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے امید ہے کل کے فائنل میں جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان