لکی مروت تھانے پرحمل

لکی مروت میں مشتعل افرادکاتھانے پرحملہ،گرفتارافرادچھڑوالئے

ویب ڈیسک:لکی مروت کے علاقے وانڈہ جوگی کے دو درجن سے زائد نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف مشتعل سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے تھانہ پیزو پر دھاوا بھول دیا اور گرفتار افرادکو زبردستی چھڑوالیا۔ بعد ازاں مشتعل افرادنے فیکٹری میں داخل ہوکربھی توڑ پھوڑ کی اور کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ آخری اطلاعات تک حالات کشیدہ تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کوہ شیخ کے دامن میں واقع فیکٹری کے ساتھ وانڈہ جوگی کے عوام نے فیکٹری کو سپلائی ہونے والے خام کو بند کردیا.
دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک فیکٹری کو خام مال کی سپلائی بند رہے گی جس کے بعد فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے مذکورہ دیہات کے دو درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیاجس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ ڈی پی او لکی مروت محمد اشفاق خان نے رابطے پر بتایا کہ کہ مشتعل مظاہرین اور فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے ہیں حالات معمول پر آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری