اورکزئی فائرنگ

اورکزئی،مسلح افراد کی سکول کے باہرفائرنگ،2طلبا زخمی

ویب ڈیسک: اپر اور کز ئی تھانہ ڈبوری کی حدود میں مسلح افراد نے سکول کے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نویں جماعت کے 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر احمد خان نے بتایا کہ سکول چھٹی کے بعد 3 ملزموں محمد عباس، ذیشان نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نویں جماعت کے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ ڈبوری پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں محمد عباس اور ذیشان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔’
ایک ملزم عباس اپنے ہی دوست کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے پولیس نے زخمیوں کو مشتی میلہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا