معروف فٹ بالر کرسچن اتسو

معروف فٹ بالر کرسچن اتسو کی گھانا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

گزشتہ ماہ ترکی زلزلے میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام بلیک سٹارز اور چیلسی کے مایہ ناز فٹ بالر کرسچن اتسو کی تدفینسرکاری اعزاز کے ساتھ گھانا میں کی گئی۔ سرکاری تقریب میں گھانا کے صدر نانا اکوفو۔اڈو اورکرسچن اتسو کی بیوہ میری کلیئرروپیو سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ نیو کیسل کے سابق ونگر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گھانا کے قومی رنگوں سرخ، پیلے، سبز اور سیاہ میں لپٹے تابوت میں سپرد خاک کیا گیا۔31 سالہ فٹبالر 6 فروری کو جنوبی ترکی اور شام گئے تھے اور 18 فروری کو 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد مردہ پائے گئے۔ گھانا کے نائب صدر محمودو بوومیا، سابق صدر جان مہاما، ترکی میں اتسو کے آخری کلب ہاتاسپور کے عہدیداروں، گھانا ایف اے اور عام لوگوں سمیت معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ کھیل کے علاوہ اتسو کو ان کی انسان دوست سرگرمیوں کے لیے یاد رکھا جائے گا وہ گھانا کے غریب اسکول کے بچوں کو اسکالرشپ دینے اور قیدیوں کی آزادی کے لئے جرمانے کی ادائیگی کرتے تھے۔ اتسو نے گھانا کے لیے 65 میچ کھیلے اور استوائی گنی میں 2015 کے افریقہ کپ آف نیشنز میں کھیلا جہاں اسے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتسو برازیل میں 2014 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے گھانا کے اسکواڈ کے رکن بھی تھے۔ اتسو کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ