اوگی قاتل کا جسمانی ریمانڈ

اوگی، بیوی سمیت چار خواتین کے قاتل کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: اوگی کے گاوں کوٹ میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور ساس سمیت چار خواتین کو گھر کے اندر گھس کر قتل کرنیوالے ملزم کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گاوں کوٹ میں ملزم ساجد نے مبینہ طورپر تنسیخ نکاح کے کیس پر طیش میں آ کر اپنی بیوی، ساس رقیہ بی بی اور دو سالیوں قتل کیا تھا۔ اس واقعہ پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی مانسہرہ حافظ جانس خان، ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان، ایس ایچ او سید لیاقت شاہ کے ہمراہ پہنچے اور بروقت ایکشن لیکر ملزم ساجد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا۔ مقتولین کو جمعہ کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند