بنوں میں پولیو کا نیا کیس

بنوں میں پولیو کا نیا کیس، تین سالہ بچہ مفلوج ہوگیا

ویب ڈیسک: بنوں میں تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بچے کا تعلق یونین کونسل بکا خیل تحصیل بکا خیل سے ہے 20 فروری کو بچے کے نچلے دھڑ پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد بچے سے نمونہ لے کر نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد تجزیہ کیلئے ارسال کیا گیا تھا ۔ گذشتہ روز لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کی سفری تاریخ نہیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران بچے کو سات مرتبہ قطرے پلائے گئے ہیں لیکن جس ڈاکٹر کو یہ بچہ تشخیص کیلئے رپورٹ کیا گیا تھا اس نے اپنیرپورٹ میں بتایا ہے کہ بچے کو ویکسین نہیں لگائی گئی ۔ لیکن ہر مرتبہ انگلی پر نشان لگایا گیا ۔
بچے پولیو وائرس کی وجہ سے مفلوج ہوا ہے اس کا والد کسان ہے۔ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس تشخیص ہوا ہے جینیاتی تجزیہ کے مطابق بنوں اور اس سے ملحقہ جنوبی اضلاع میں یہ وائرس گردش کر رہا ہے اور اس وائرس کے باہر سے آنے کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بچوں میں معذوری پیدا کرنے والا پولیو وائرس جنوبی خیبر پختونخوا کے سات اضلاع، شمالی وزیر ستان، بالائی اور زیریں جنوبی وزیر ستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں گردش کر رہا ہے اور جنوری 2021 سے اس علاقے سے باہر پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد