سہ ملکی سیریز، افغانستان انڈر 19 کی شاندار فتح

ابوظہبی میں جاری سہ ملکی انڈر 19 سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن ان کی بیٹنگ لائن افغان باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22.5 اوورز میں صرف 75 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ عاشق الرحمان شبلی 16 اور واسع صدیقی 12 رنز بنا سکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکا۔ افغانستان کی جانب سے بشیر احمد نے 6 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کامران خٹک نے 3، خلیل احمد نے 2 جبکہ یاما ارباب نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں افغانستان کے بلے بازوں نے 9.5 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔ سہیل خان 33 اور محمد ہارون 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کل سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ہر ٹیم دیگر دو ٹیموں سے دو بار کھیلے گی، ٹاپ دو ٹیمیں 30 مارچ کو ٹائٹل کے لیے کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان