پاکستان سپر لیگ 8 فائنل، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر دوسری بیٹنگ قدرے مشکل ہوتی ہے۔ لاہور قلندرز نے 26 فروری کو زلمی کے خلاف اس پچ پر سب سے زیادہ سکور (241/3) کیا۔ اس سیزن میں قذافی کی پچ پر دوسری اننگز کا اوسط اسکور 139.25 رہا ہے جس کا صرف ایک کامیاب تعاقب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف گزشتہ روز کیاہے۔ اس مقام پر پہلی اننگز میں گرنے والی وکٹوں کی اوسط تعداد 6.75 ہے جبکہ اس سیزن میں قذافی اسٹیڈیم میں پہلی اننگز کا مجموعی اوسط 185 ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ لاہور قلندرز اپنے اعزاز کا دفاع کر پاتی ہے یا ملتان سلطانز دوسری مرتبہ فاتح ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف