پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز بنا لئے

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز بنا لئے۔ گراہم ہمے کی شاندار باؤلنگ نے بنگال ٹائیگرز کے 2 بلے بازوں کو سنچری اور ایک کو نصف سنچری سے محروم کر دیا ۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز بنا لئے۔بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ کپتان تمیم اقبال 15 کے مجموعی سکور پر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسرے اوپنر لٹن داس بھی 26 اور نجم الحسن شانتو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ایسے میں شکیب الحسن اور توحید ہردوئے نے ٹیم کو سنبھالا اور 135 رنز کی پارٹنرشپ لگائی۔ شکیب الحسن 93 اور توحید ہردوئے 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور سنچری سے محروم رہ گئے دونوں کی وکٹیں گراہم ہمے نے حاصل کیں۔ وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں بھی گراہم ہمے نے آؤٹ کیا جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارک اڈائر، اینڈی مکبرائن اور کرٹس ہیمفر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں 74رنز بنا سکی ہے۔ اوپنر سٹیفن ڈوہنی 34 اور پال سٹرلنگ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبادت حسین نے 2 جبکہ شکیب الحسن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی