پاکستان سپر لیگ 8 کا تاج لاہور کے قلندروں کے نام

پاکستان سپر لیگ 8 کا ٹائٹل لاہور قلندرز نے جیت لیا۔ انتہائی سنسنی خیز اور سانسیں روک دینے والے فائنل میں لاہور قلندرز نے صرف 1 رن سے ملتان سلطانز کو ہرا کر اپنے اعزاز کا دفاع کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد لاہور قلندرز دوسری ٹیم بن گئی ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل دو مرتبہ جیتا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا کچھ زیادہ بہتر نہ ہو سکی تاہم۔اخری اوورز میں لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی اور کپتان شاہین آفریدی نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کا سکور 200 تک پہنچا دیا۔ شاہین آفریدی نے صرف 15 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور طاہر بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسامہ میر نے 3 جبکہ عباس علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ملتان سلطانز کہ ٹیم 201 کے ہدف کے تعاقب میں 199 رنز بنا سکی۔ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے لاہور قلندرز نے فائنل اپنے نام کر لیا۔ ریلی روسوو نے 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کپتان محمد رضوان 34 اور خوشدل شاہ نے 25 رنز بنائے۔ کپتان شاہین آفریدی نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کے ذریعے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد دوسری ٹیم ہے جس نے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف