عمران نیازی کی حرکتوں

عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔
ویب ڈیسک: ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات سے عمران خان کا فاشسٹ اور انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، جتھوں کی قیادت کرکے عدلیہ کو خوفزدہ کرنا، عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی تاہم اس دوران بھی اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار