زلمے خلیل زادنے عمران خان سے خفیہ ملاقات کی،فضل الرحمان کا دعویٰ

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لیں گے لیکن ریاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جانے کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہئے اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے نمائندے براہ راست عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرکے اعتراف کررہے ہیں کہ عمران خان ان کانمائندہ ہے خیبرپختونخواکی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ20 سالوں سے عمران خان کی آئین اورپاکستان کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرتے چلے آرہے ہیں آج پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ عمران خان بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر ملک میں فساد برپا کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جہاد کے جذبہ کے تحت بیرونی ایجنڈے کیخلاف میدان عمل میں ہے اوریہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک دشمن عمران خان کو اپنے ایجنٹوں کے پاس نہیںبھیج دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جدوجہد کی وجہ سے اقتدارسے محروم ہوناپڑاہے کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر امریکہ پر الزام لگانے والا عمران خان اب امریکی نمائندوں سے ملاقات کرکے اقتدار کیلئے ہاتھ پاؤں مارہاہے اور اسرائیل اور امریکہ سے کھلی وفاداری کا اعلان کرنے والا دوبارہ قوم پر مسلط ہونے کے خواب دیکھ رہاہے جو شرمندہ تعبیر نہیں ہوگااجلاس میں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں عطاء الرحمن، عطاء الحق درویش سید ہدایت اللہ شاہ، قاری گل عظیم، مفتی فضل غفور، مفتی عبیداللہ ،آصف اقبال داؤد زئی اور عبدالجلیل جان کے علاوہ مولاناعبدالغفور حیدری،اکرم خان درانی ،گورنرحاجی غلام علی اورڈپٹی سپیکر زاہد درانی بھی موجود تھے۔قبل ازیںاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے، لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے
وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں ، قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے دعویٰ کیا کہ زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کرکے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں موجود علیحدگی پسند تنظیموں کا حامی ہے، وہ چین کے خلاف بات کرتے اور الجزائر پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ یہودیوں کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے، امریکا سے یہودیوں کے نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اس لئے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری