ہنگامہ آرائی میں30پولیس اہلکاراور5شہری زخمی،30گاڑیوں کانقصان

ویب ڈیسک :اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین تحریک انصاف کی پیشی کے موقع پرہونے والی ہنگامہ آرائی میں 30پولیس اہلکاروں سمیت 35افرادکے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 30کے قریب موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کونقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ 30 زخمیوں کوہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں 5 شہری اور 25 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم میں 33 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 3 پولیس افسران سمیت 30 اہلکار شامل ہیں۔آئی جی اسلام آبادناصراکبر خان نے مظاہرین کی طرف سے کی جانے آنسوگیس کی شیلنگ پرتعجب کااظہارکیا ہے ،انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں جاکرزخمیوں کی عیادت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان