منشیات مقدمات میں ملزمان سے ریکوری کی ویڈیو بنانالازمی قرار

ویب ڈیسک:پولیس، اینٹی نارکارٹکس فورس، نارکاٹکس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں کیلئے منشیات مقدمات میں ملزمان سے ریکوری کی ویڈیو بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس پر 15اپریل سے عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ یہ احکامات پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان نے منشیات مقدمہ میں اپنے تحریری حکم نامہ میں جاری کئے ہیں۔
فاضل جسٹس نے اپنے ایک فیصلے میں پولیس، اینٹی نارکاٹکس فورس، نارکاٹکٹس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز ٹیکسیشن کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15 اپریل 2023سے نیاطریقہ کار اپنائیں گے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق متعلقہ اداروں کے اہلکار ملزم سے منشیات برآمدگی کے وقت ویڈیوبھی بنائیں گے۔ملزمان سے منشیات ریکوری کی ویڈیو بنانے کا مقصد بے گناہ افراد کو بچانا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر موبائل کیمرہ اہلکاروں کے پاس نہ ہو تو تفتیشی عملہ مہیا کرے اور ملزم سے منشیات ریکوری کی ویڈیو بنائی جائے۔ تمام ماتحت عدالتوں کو بھی 15 اپریل سے منشیات مقدمات کی سماعت مذکورہ طریقہ کارکے تحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری