سرکاری سکولز میں شاگرد فنڈ اور جرمانہ نرخ میں اضافہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولزمیں شاگرد فنڈ اور دیگر مختلف فیسوں اور جرمانہ نرخ میں اضافہ کرتے ہوئے نیاشیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق پرائمری کیلئے سپورٹس فیس تین روپے سے بڑھاکر10ر وپے، مڈل کیلئے30روپے سے بڑھاکر50روپے ،ہائی سکول کیلئے40سے بڑھاکر60روپے اور ہائر سیکنڈری کیلئے فیس60روپے سے بڑھاکر 80 روپے کردی گئی ہے ایگزامی نیشن فیس پرائمری کیلئے2روپے سے بڑھاکر10روپے،مڈل کیلئے40روپے سے بڑھاکر70 روپے،ہائی سکول کیلئے50روپے سے بڑھاکر80روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سکول کیلئے ایگزامی نیشن فیس70روپے سے بڑھاکر100روپے کردی گئی ہے
اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی تعلیم سے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق میڈیکل فیس پرائمری کیلئے ایک روپے سے بڑ ھا کر5روپے، مڈل کیلئے8روپے سے بڑھاکر15روپے،ہائی سکول کیلئے10روپے سے بڑھا کر 20 روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سکول کیلئے میڈیکل فیس40سے50روپے کردی گئی ہے غریب فیس پرائمری کیلئے2سے بڑھاکر10روپے، مڈل کیلئے8سے بڑھاکر20روپے، ہائی سکول کیلئے10سے بڑھاکر25روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سکول کیلئے یہ فیس40سے بڑھاکر50روپے کردی گئی ہے ریڈ کریسنٹ فیس مڈل ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کیلئے2روپے سے بڑھاکر5روپے، جبکہ لائبریری فیس60روپے سے بڑھاکر100روپے اور میگزین فیس بھی ہائر سیکنڈری سکولز کیلئے 80 روپے سے بڑھاکر100روپے کردی گئی ہے
مراسلہ کے مطابق سکائوٹ فیس مردانہ مڈل سکول میں مڈل اورہائی سکولز میں25روپے سے بڑھاکر35روپے اورہائر سیکنڈری سکولزمیں30 روپے سے بڑھاکر50روپے کردی گئی ہے گرلزگائیڈزکیلئے مڈل،ہائی اورہائر سیکنڈری سکولزمیں25 روپے اورہائرسیکنڈری سکولزمیں داخلہ فیس130روپے سے بڑھاکر250روپے،ہائر سیکنڈری سکولزمیں سائنس ٹیوشن فیس4سو روپے سے بڑھاکر5سو روپے اورہائر سیکنڈری سکولزمیں آرٹس فیس 350 روپے سے بڑھاکر4سو روپے کردی گئی ہے لیٹ سرٹیفکیٹ اورڈوپلیکیٹ فیسیں مڈل سکولزمیں15سے بڑھا کر 40 روپے، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں25 روپے سے بڑھاکر50روپے کردی گئی ہے
مراسلہ کے مطابق ہائر سیکنڈری سکولز کیلئے سکیورٹی فیس 5سو روپے برقرار رکھی گئی ہے جرمانہ فیس پرائمری اور مڈل سکولز میں1سے بڑھاکر5روپے جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں5سے بڑھاکر10روپے کردی گئی ہے محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اضافہ سالانہ بنیادوں پر وصول کی جانیوالی فیسوں پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا