اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کل دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
اہم اجلاس کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے، واضح رہے عدالت کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے اسلام آباد اور لاہور میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری