ویلنگٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی دوسری فتح

ویلنگٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی دوسری فتح

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود سری لنکا کی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف اننگز اور 58 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ سرہ لنکا کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 580 رنز بنا کر پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی۔ کین ولیمسن نے 215 اور ہینری نکولس نے 200 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو استحکام دیا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں پہلے 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی نیوزی لینڈ کی طرف سے دوبارہ بیٹنگ کی دعوت ملنے پر فالو آن کا شکار ہونے والی سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 358 رنز بنا سکی۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ نے اننگز اور 58 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کلین سویپ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا