اسمبلیاں توڑنے کے نتیج

ایساالیکشن ہونے جارہاہے جس سے فسادجنم لے گا،نتائج کوئی نہیں مانے گا،وزیرداخلہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے نتیجے میں ایسا الیکشن ہونے جا رہا ہے جو آئین میں دی گئی اسکیم کے مطابق نہیں ہو رہا، ان صوبوں کے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، یہ الیکشن ایک جھگڑا اور فساد کو جنم دے گا، ہماری کوشش یہی ہے کہ اس پورے ملک میں الیکشن عبوری سیٹ اپ کے تحت ایک ہی بار ہوں۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز کے خلاف جو گھٹیا زبان استعمال کی ہے اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ انہوں نے عمران کو چیلنج اور ایکسپوز کرنے کا جو قدم اٹھایا تھا اس میں وہ کامیاب رہی ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب آپ ہمارے خلاف مقدمات بنا رہے تھے، منی لانڈرنگ کے جرائم سے متعلق لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کررہے تھے۔اس وقت کوئی خیال نہیں آیا۔آپ تو کہتے رہے ہیں کہ چوری کی ہے تو تلاشی دیں
اب آپ کیوں نہیں تلاشی دیتے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو یہ بات بہت بری لگ رہی ہے کہ آپ کی اہلیہ محترمہ گھر میں اکیلی تھیں اور ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ بات بالکل غلط ہے ، ہیرے کی پانچ قیراط کی انگوٹھی سے لے کر پوسٹنگ ٹرانسفرتک ہر چیز میں ان کا لینا دینا ہے، ہر چیز میں ان کا حصہ ہے۔زمان پارک سے پکڑے جانے والے تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے آپ بتائیں آپ نے کس حیثیت سے انھیں گھر میں رکھا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ