پٹرول50روپے سستا

کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول50روپے سستا

ویب ڈیسک:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موٹر سائیکل، رکشا اور 800سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر فی لیٹر50روپے سبسڈی دینے کا کیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کے لیے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کم آمدن والے غریب عوام کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشا کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سبسڈی پر موثر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن والے غریب عوام کی سواری ہے اور اس طرح کی پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔دوران اجلاس وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پٹرولیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا