تہکال قتل

تہکال،شاہی پایان،بڈھ بیر،متنی،پخہ غلام میں9 افرادکالرزہ خیزقتل

ویب ڈیسک: پشاورکے علاقوں تہکال، شاہی پایان،بڈھ بیر،متنی،پخہ غلام میں مختلف واقعات کے دوران سات افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تہکال بالا کے رہائشی عبدالرحمان ولد عا بد خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھا ئی عبدالکریم بعمر 22سال سکنہ افغا نستان حال تہکال اور ملزم نسیم ولد شاہد سکنہ سپین قبر باڑہ ضلع خیبر ایک ہی حجرے میں چوکیدار ی کیاکر تے تھے، ان کے ما بین 4000رو پے پر جھگڑا ہواجس کے بعد ملزم نعیم نے کلا شنکو ف سے فائر نگ کرکے عبدالکریم کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس نے ملزم کو آ لہ قتل سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم آئس نشہ بھی کرتے تھے ۔ادھر شاہی پا یا ن سے ایک نعش ملی ہے جس کی شناخت وحید حسین ولد رحمت حسین ساکن اچینی بالا کے نام سے ہوئی ۔مقتول کے بھائی مقصود حسین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملزمان جبار خان ولد حضرت اللہ، سمیع اللہ ولد عطاء اللہ اور نورالہیٰ ولد نادر خان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔بڈھ بیر کے علاقہ احمد خیل کے رہائشی ذاکر اللہ کے مطابق اس کے بیٹے اجمل نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی عرفان عرف ملنگ کوقتل دیا ہے اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔متنی کے علاقہ غازی آباد میں چنگریز ولد قدرت نے اپنے بیٹے ممریز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ادھر پخہ غلام میںشوہر نے 2بھائیوں کے ساتھ مل کر میکے میں بیٹھی ناراض بیوی کو والدہ اور بھائی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پخہ غلام کی رہائشی خاتون صائمہ دختر شوکت علی نے شاہ پور تھانہ کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ حمیرا بی بی اپنے شوہر ملزم حکیم خان سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آگئی تھی جہاں اسے اپنی والدہ الفت اور بھائی وسیم خان سمیت قتل کردیا گیا ہے ۔مدعیہ نے بتایا کہ ملزمان حکیم خان ،نعمان اور سید پسران غیرت خان ساکنان آفریدی آباد دورروڈ گھر میں داخل ہوئے اوراندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے حمیرا بی بی ،الفت زوجہ کفایت اور وسیم خان ولد کفایت موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔رحمان بابا میں شوہر نے اپنی ماں کی ایماء پر مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔اس حوالے سے درج ایف آئی آر کے مطابق گڑھی عطاء محمد کے علاقہ میں ملزم اخترحسین نے اپنی بیوی مسماة (ث) کو قتل کیااورواقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کی والدہ ارشادہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم اختر حسین فرار ہوگیا۔اسی طرح رانو گھڑی کے علاقہ میں ملزم اسماعیل ولد واقف نے گل ولی ساکنان خرکئی شبقدرکے ساتھ ملکر اپنی شادی شدہ بہن 24سالہ مسماة(ش)کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی